پی ڈی ایم کا دسمبر میں مہنگائی کے خلاف مارچ کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ دسمبر میں لانگ مارچ کیا جائے گا۔

ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف احتجاج کی عملی پر غور کے لیے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی سربراہی حکومت مخالف اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کر رہے تھے جبکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی قیادت ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئی۔

اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز، محمود اچکزئی، سردار اختر مینگل اور آفتاب شیرپائو شریک تھے۔

اجلاس میں 10 نومبر کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبوں میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کیا جائے گا جبکہ اس بھرپور احتجاج کے بعد لانگ مارچ ہو گا۔ یہ لانگ مارچ دسمبر میں ہو سکتا ہے ، تاہم تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More