اسلام آباد: حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے سربراہی اجلاس کے لئے سفارشات کو حتمی شکل دے دی ۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ 23 مارچ کے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہیں ہونی چاہیے ۔
پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے سربراہی اجلاس کے لئے سفارشات کو حتمی شکل دے دی ۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سر براہی اجلاس میں سفارشات پر غور کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔ اسٹیرنگ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ 23 مارچ کے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہیں ہونی چاہیے ۔
اسٹیرنگ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے جلد فیصلہ کے لیے معاملہ اٹھایا جائے ۔ فارن فنڈنگ کیس مضبوط کیس ہے ۔ تحریک انصاف کے کئی اکاؤنٹ خفیہ ہیں اس کو اٹھایا جائے ۔
پی ڈی ایم اسٹیرنگ کمیٹی کی سفارش میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم ای وی ایم اور صدارتی نظام کو مسترد کرتی ہے ۔ پارلیمانی نظام ہی ملکی مسائل کا حل ہے ۔ وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر غور کیا گیا پہلے مرحلہ میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد تجویز کردیا گیا۔