پی ڈی ایم کا وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

لاہور: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطے کریں گے اور درخواست کریں گے کہ وہ اتحاد ختم کریں۔ تحریک عدم اعتماد لانے سے پہلے ہوم ورک مکمل کریں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کبھی کسی اپوزیشن پارٹی کے ساتھ عوام میں لڑائی نہیں کروں گا۔ سیاست میں بڑے فیصلوں کیلئے دل بھی بڑا کرنا پڑتا ہے، اب حالات بدل گئے ہیں، حالات کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More