پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان

اسلام آباد: حکومت مخالف اپوزیشن اتحا د پی ڈی ایم نے 23 مارچ کا لانگ مارچ اسلام آباد لانے کا اعلان کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مارچ کے شرکاء 25 مارچ کو نماز جمعہ بھی اسلام آباد میں پڑھیں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ ہوگا۔ ملک کے کونے کونے سے عوام اسلام آباد آئے گی جبکہ ایک سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے گاجس میں وکلاء سول سوسائٹی کو بلایا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کے کارڈ کا فیصلہ اپنی مرضی سے کریں گے۔کل پی ڈی ایم کی اسٹرینگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں بلدیاتی انتخابات میں بھی حصہ لیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More