پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 25 جنوری کو طلب

اسلام آباد: حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 25 جنوری کو طلب کرلیا گیا، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ان ہاوس تبدیلی، تئیس مارچ کے لانگ مارچ اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا سفارشات کی تیاری کیلئےاسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس بھی جمعہ کو ہوگا ۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے سربراہی اجلاس پچیس جنوری کو اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کےمرکزی سیکریٹریٹ میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں ان ہائوس تبدیلی پرمشاورت ہوگی۔ وزیراعظم ،چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتمادپرغور ہوگا۔

پیپلزپارٹی کے ستائیس فروری کوہونیوالے احتجاج کی حمایت کرنے یانہ کرکے حوالے سے مشاورت کی جائے گی پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسٹیرنگ کمیٹی کا ورچول اجلاس بھی جمعہ کو ہوگا جس میں تئیس مارچ کے لانگ مارچ کیلئے سفارشات اور پی ٹی آئی فارن فنڈنگ اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ پر جواب بھی تیار کرے گی۔ پی ڈی ایم ان سفارشات کی پچیس جنوری کو منظوری دے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More