پی ڈی ایم آج کراچی کے ریگل چوک پر بڑا مظاہرہ کرے گی

کراچی: اپوزیشن بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر، پی ڈی ایم آج کراچی کے ریگل چوک پر بڑا مظاہرہ کرے گی۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن احتجاج کی قیادت کریں گے۔

مظاہرے میں نون لیگ اور دیگر جماعتوں کے قائدین سمیت کارکنان کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ شہری انتظامیہ نے سیکیورٹی اور ٹریفک کیلئے سخت انتظامات کیے ہیں۔

مظاہرے سے سربراہ پی ڈی ایم وا میر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان ، شہباز شریف، محمود خان اچکزئی، سردار اختر جان مینگل، آفتاب احمد خان شیرپاؤ، پروفیسر ساجد میر، ڈاکٹر عبدالمالک، شاہ محمد اویس نورانی خطاب کرینگے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More