کرکٹ آسٹریلیا کی دورہ پاکستان کی تصدیق

کرکٹ آسٹریلیا نے مارچ اپریل میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔ کینگروز ٹیم تین ٹیسٹ اتنے ہی ون ڈے اورایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کےلیے چوبیس سال بعد پاکستان کا دورہ کرےگی۔ سی اے ترجمان کے مطابق پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات فول پروف ہیں ہم دورے کی تیاریاں کررہے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے مارچ اپریل میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔ کینگروز ٹیم چوبیس سال بعد پاکستان کی سرزمین پر تین ٹیسٹ، اتنے ہی ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلےگی۔ سی اے کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات فول پروف ہیں۔ ہم دورہ کی تیاریاں کررہے ہیں۔

سلیکٹرجارج بیلی نے کہاکہ ہم پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں اوردورے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا سے گرین سگنل ملتے ہیں دورے کے لیے ٹیم کا اعلان کردیں گے۔ پی سی بی انتظامیہ کا کہناہے کہ آسٹریلیا نے تینوں ٹیسٹ ایک ہی وینیو پرکھیلنے کی خواہش ظاہرکی تھی تاہم ایسا ممکن نہیں۔ ٹیسٹ میچزکراچی، لاہور اورراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More