پی سی بی کا رواں سال جونیئر لیگ منعقد کروانے کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل طرز پر رواں سال جونیئر لیگ منعقد کروانے کا اعلان کردیا۔ایونٹ میں 19 سال سے کم عمر ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ انڈر 19 لیگ رواں سال اکتوبر میں کروائی جائے گی جس میں شریک ٹیموں کوشہروں سے منسوب کیا جائے گا۔منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کئی ہفتے محنت کی گئی اور پی ایس ایل کی طرح جونیئر لیگ کے براڈ کاسٹنگ،اسپانسرشپ اور دیگر حقوق فروخت کیے جائیں گے۔

جوئیر لیگ میں شریک کھلاڑی پی سی بی جونیئر پاتھ وے پروگرام اور ڈومیسٹک سطح سے لیے جائیں گے جن کا انتخاب ڈرافٹ کے ذریعے ہوگا۔رمیز راجاکا کہنا ہے کہ اس لیگ سے نہ صرف فیوچر اسٹارز ملیں گے بلکہ پاکستان اس طرز کی جونیئرلیگ متعارف کرانےوالاپہلا ملک بھی بن جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More