دورہ بنگلا دیش کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

اسلام آباد: دورہ بنگلا دیش کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔امام الحق، بلال آصف اور کامران غلام کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔

پی سی بی نے دورہ بنگلا دیش کے لیے 20 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔ امام الحق، بلال آصف اور کامران غلام کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ عمران بٹ، شاہنواز دھانی، حارث رؤف اور یاسر شاہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے

اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے ۔ محمد رضوان نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ فواد عالم، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، بلال آصف اور فہیم اشرف اسکواڈ کا حصہ ہونگے حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد عباس، محمد نواز نسیم شاہ، نعمان علی ،ساجد خان، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور زاہد محمود بھی اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More