پی سی بی کا پاکستان ٹیم کےلیے 5 کوچز رکھنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے لیے پانچ کوچز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرکے تلاش شروع کردی ہے۔ بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور ہائی پرفارمنس کوچ کے ساتھ پہلی مرتبہ پاور ہٹنگ کوچ کا اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے لیے کوچز کی تلاش شروع کردی ہے اور پانچ کوچز کے لیے اشتہار جاری کردیے ہیں۔ بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور ہائی پرفارمنس کوچ کے ساتھ پہلی مرتبہ پاورہٹنگ کوچ بھی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان سب کےلیے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ مصباح الحق، وقاریونس اور یونس خان کے مستعفی ہونے کے بعدپی سی بی نے بیٹنگ اوربولنگ کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کیں اورثقلین مشتاق کوعبوری ہیڈ کوچ مقررکیا تاہم اب قومی ٹیم کے لیے پانچ فل ٹائم کوچز رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More