قومی کرکٹرزکےسینٹرل کنٹریکٹ پرمشاورت کاآغاز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرکے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پرمشاورت کاآغاز کردیاہے۔ کپتان بابراعظم اور کوچ ثقلین مشتاق کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضوں میں بیس فیصد اضافے کے خواہشمندہیں۔ نئے معاہدے میں کئی پلیئرز کااخراج اور نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کاامکان ہے۔

قومی کرکٹرز کاسالانہ سینٹرل کنٹریکٹ تیس جون کوختم ہوگا اورپی سی بی نے نئے معاہدے کوجلد حتمی شکل دینا چاہتاہے تاکہ اسے اگلے بجٹ کا حصہ بنایاجاسکے۔ ابتدائی مشاورت میں بجٹ، کیٹیگریز،اضافے اورپلیئرز کی تعداد پرمشاورت کی گئی ہے۔ نئے معاہدے میں کئی کھلاڑیوں کااخراج اور نئے پلیئرز کی شمولیت کاامکان ہے۔ کارکردگی کے اعتبار سے سابقہ معاہدے میں شامل پلیئرز کی کیٹیگریز میں ترقی اور تنزلی بھی متوقع ہے۔

کپتان بابراعظم اور کوچ ثقلین مشتاق نے اپنی رائے دے دی۔ دونوں کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضوں میں بیس فیصداضافے کے خواہش مندہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹرز اورکوچز کنٹریکٹ اور تعداد پربھی غورجاری ہے۔ بجٹ کوحتمی شکل دینے کے بعد کھلاڑیوں کے ناموں پرغورکیاجائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More