نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا،کسی بھی وقت پاکستان آسکتے ہیں

وزارت داخلہ نے لندن میں مقیم میاں محمد نواز شریف کو 10 سال مدت معیاد کا حامل پاسپورٹ جاری کیا ہے۔

ذرائع کےمطابق اس بات کاامکان ہےکہ میاں نوازشریف عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔وہاں مریم نواز ، میاں شہبازشریف سے ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کاکہناہےکہ میاں نوازشریف سعودی عرب سے پاکستان آسکتے ہیں۔

اس سےپہلے لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست شہباز شریف نے دائر کی تھی۔ جس پر عدالت نے عبوری حکم کے تحت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد 2019 میں نواز شریف 4 ہفتوں کے لیے علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More