پرویزالہیٰ کا پرویز ملک کے اہلخانہ سے اظہارتعزیت، فاتحہ خوانی بھی کی

لاہور: قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے نون لیگ کےسینئررہنماپرویز ملک کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نہایت شفیق اور غریب پرور انسان تھے۔

قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ لیگی رہنما مرحوم پرویز ملک کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیلئے انکی رہائش گاہ پہنچے۔چوہدری پرویزالہیٰ نے شائستہ پرویز، رکن قومی اسمبلی علی ،احمد پرویز ملک اور ڈاکٹر جاوید اکرام سے تعزیت کرکے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر چوہدری پرویزالہیٰ نےکہا کہ مرحوم پرویز ملک بڑے پیاراور محبت بھرے انداز سے ملتے تھے۔پرویز ملک ایک نہایت غریب پرور انسان اور اچھے سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی نفیس اور ملنسار بھی تھے۔

قائم مقام گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More