پرویزالہٰی نے خود پر تشدد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ نے اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔ درخواست میں حمزہ شہباز، رانا مشہود، آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی نے تھانا قلعہ گجر سنگھ میں اپنے اوپر ہونے والے تشدد کے خلاف درخواست جمع کروادی۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الہٰی بھی ہنگامہ آرائی کے نرغے میں آگئے، پرویز الہٰی ایوان میں تشدد سے زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد چوہدری پرویز الہٰی کو ایوان سے باہر نکال لیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More