جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے،پرویز الٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر بچہ حکمران گھبرا گیا ہے، جلسے کی تشہیر اور جوش پیدا کرنے کا مشکل کام جو اکیلا عثمان ڈار کر رہا تھا وہ ن لیگ اور حمزہ شہباز نے لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیالکوٹ میں جلسہ کے حوالے سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ ضرور ہونا ہے،جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے، بغیر خرچے کے جلسے کی تشہیر پر عثمان ڈار کی طرف سے حمزہ شہباز کو شکریہ ادا کرنا چاہیے،جلسے کی تشہیر اور جوش پیدا کرنے کا مشکل کام جو اکیلا عثمان ڈار کر رہا تھا وہ ن لیگ اور حمزہ شہباز نے لے لیا ہے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ ایک چیز کھل کر سامنے آئی ہے کہ بچہ حکمران گھبرا گیا ہے، جمہوریت کی خدمت کا جو یہ دعویٰ کرتے ہیں اس کو پورا نہیں کرتے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More