سپریم کورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ آیا ہے،پرویز الہی

لاہور: اسپیکر چوہدری پرویز الہی نے سپریم کورٹ کو بہترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو چیزیں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس رولز کے مطابق ہو گا کوئی پسند ناپسند نہیں ہوگی جبکہ میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ عدلیہ نے صاف اور شفاف الیکشن کی راہ ہموار کر دی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولے کہ سپریم کورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ آیا ہے،جو چیز یں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس رولز کے مطابق ہو گا کوئی پسند ناپسند نہیں ہوگی ۔حمزہ شہباز نے بھی کہا کہ کوئی سیاسی مداخلت اور پولیس استعمال نہیں کی جائے گی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ بائیس جولائی کو اجلاس اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگا جو ماحول عدالت کے اندر بنا وہ عدالت کے باہر بھی رہنا چاہیے یہی جمہوریت ہے۔

تحریک انصاف پنجاب کے پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید بولے کہ عدلیہ نے صاف اور شفاف الیکشن کی راہ ہموار کر دی۔امید کرتے ہیں کہ الیکشن شفاف ہونگے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More