عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش کے نتیجے میں مسلط حکومت کے ہتھکنڈے ہر لحاظ سے شرمناک اور قابلِ مذمت ہیں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرِ صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا ہے ۔ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور سیاسی و انتظامی موضوعات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں حکومتی عتاب کا نشا نہ بننے والے صحافیوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھانے پر اتفاق کیاگیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بیرونی سازش کے نتیجے میں مسلط حکومت کے ہتھکنڈے ہر لحاظ سے شرمناک اور قابلِ مذمت ہیں۔سچ اور جھوٹ بالکل واضح ہوکر قوم کی نگاہوں کے سامنے ہے۔بداعمالیوں کی سیاہی کو حکومت کے جبر سے اجالے میں بدلنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم بددیانت ضمیر فروشوں کا بیانیہ اپنانے کو کسی طور تیار نہیں۔کٹھ پتلیوں سمیت امپورٹڈ حکومت نامنظور بہرصورت قوم کی آواز ہے ۔تحریک انصاف جبر و طاقت کے نشے میں چور بھکاریوں کیخلاف پیشہ ور اہلِ سیاست کے ساتھ کھڑی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More