اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار،بالائی علاقوں میں برفباری

ویب ڈیسک: (13 دسمبر 2017) کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سویرے ہونے والے بوندا باندی سے موسم خوشگوار اور سرد ہوگیا ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقوں ڈیفنس،کورنگی، لانڈھی، شارع فیصل، کھارادر اور سرجانی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں صبح سویرے بونداباندی ہوئی، جس کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے شہر میں بوندا باندی ہوگی تاہم تیز بارش کا امکان نہیں ہے، ہلکی بارش کے باعث شارع فیصل کے مختلف مقامات پر پھسلن ہوجانے سے متعدد موٹرسائیکل سوار گر کر زخمی بھی ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ، بہاولپور، ڈیرہ اسماعیل خان، ساہیوال، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، پشاور، مردان، کوہاٹ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب مالم جبہ، بٹوگاہ ٹاپ، نیاٹ ویلی، بابو سر ٹاپ اور نانگا پربت میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے برف باری کاسلسلہ جاری ہے، جس سے مقامی افراد کو مشکلات کاسامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ اور دھند کا راج

پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ اور دھند کا راج

Related posts

لاہور: ڈولفن فورس کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی شروع

Taimore Nafees

کراچی: سندھ سیکریٹریٹ میں آتشزگی

faraz ahmed

پی سی بی خالدلطیف سے ڈیل کرنا چاہتا ہے، وکیل کا دعویٰ

Developer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More