پاکستان بحریہ کی ترکی میں منعقدہ کثیرالملکی مشق نصرت میں شرکت

اسلام آباد: پاکستان بحریہ نے ترکی میں منعقدہ کثیر الملکی مشق نصرت میں شرکت کی ہے۔ مشق میں آذربائیجان، بنگلہ دیش، بیلجیم، بلغاریہ، جرمنی، عراق، لیبیا، عمان، کوریا، رومانیہ اور تنزانیہ نے حصہ لیا۔

ترجمان پاکستان بحریہ کے مطابق نیوی کے ترکی میں منعقدہ کثیر الملکی مشق نصرت میں شرکت کی ۔ مشق میں زیرِ آب دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے اور سمندر میں بارودی سرنگوں سے نمٹنے سے متعلق آپریشنز شامل تھے۔

مشقوں میں آذربائیجان، بنگلہ دیش، بیلجیم، بلغاریہ، جرمنی ،عراق، لیبیا، عمان، کوریا، رومانیہ اور تنزانیہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز نے بھی حصہ لیا۔

ترجمان پاکستان بحریہ نےبتایا کہ مشق کا مقصدمشترکہ آپریشن کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔مشق میں شرکت سے دیگر ممالک کی افواج کے ساتھ تجربات اور تعلقات کو فروغ ملے گا۔سمندر میں بارودی سرنگوں سے نمٹنے سے متعلق آپریشنز شامل تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More