تازہ ترین
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کرلیا

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: (16 ستمبر 2020) صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے طلب کرلیا۔ اینٹی منی لانڈرنگ سمیت دیگر بلز کی منظوری لی جائے گی۔

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کرلیا۔ مشترکہ اجلاس آج سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل چون کی شق ایک کے تحت طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں اینٹی منی لانڈرنگ بل سمیت دیگر بلز کی منظوری لی جائے گی۔ پی ٹی آئی نے اپنے ارکان کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈھائی بجے مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلا لیا۔ مشترکہ اجلاس سے متعلق مشاورت ہوگی۔ فیٹف سے متعلق بلوں کی منظوری کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top