پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس موخر

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس موخر کردیا گیا۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس موخر کیا جارہا ہے،انہیں امید ہے کہ اپوزیشن اہم اصلاحات پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے موقف اپنایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ متفقہ انتخابات اصلاحات کی جائیں اور اس سلسلہ میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کواپوزیشن سے رابطے کرنے کا کہا گیا ہے ۔

اپوزیشن سنجیدگی سے غور کرے گی تو پاکستان کے مستقبل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر پائیں گے وگرنہ اصلاحات سے پیچھے ہٹیں گے۔

خیال رہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں مشیرپارلیمانی امور بابر اعوان نے سمری صدرمملکت کو ارسال کردی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More