تازہ ترین
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج والدین کا دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج والدین کا دن منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: (1 جون 2020) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج والدین کا دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کامقصد بچوں کیلیے والدین کی بے لوث محبت اور اس تعلق کو پروان چڑھانے کیلیے ان کی زندگی بھر کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنا ہے۔

والدین کا عالمی دن ہر سال یکم جون کو منایا جاتا ہے۔جس کا مقصد والدین کی اہمیت ، اولاد کے لیے دی جانے والی قربانیوں اور ان سے محبت کے اظہار کو اجاگر کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سال دو ہزار بارہ میں اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کی منظوری دی تھی۔

بچوں کے لیے والدین کی حیثیت ایک سائبان کی طرح ہوتی ہے جو انہیں اپنی چھاؤں میں موسم کی سرد اورگرم ہواؤں سے بھی بچاتے ہیں۔ان کے کھانے پینے سے لے کر تعلیم اور تربیت کرنے کے علاوہ انہیں دنیا کی اچھی بری باتوں اور نیکی بدی میں تمیز سکھاتے ہیں۔

والدین کی بچوں سے محبت اور انکی پرورش کے صلے میں ماں باپ کو انکا اصل مقام دینے اور احترام کرکے ہی انہیں حقیقی معنوں میں خراج تحسین پیش کیا جاسکتا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top