اسد عمر پیپلزپارٹی کی نہیں اپنی حکومت اور پارٹی کی فکر کریں، پلوشہ خان

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نےکہاہے کہ اسد عمر کے حلقہ کے ووٹر انہیں لالٹین لیکر ڈھونڈ رہے ہیں ۔ اسد عمر کے حلقہ میں بارش اور سیلاب سے انسان مرتے رہے مگر وہ غائب رہے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے اسد عمر کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ اسد عمر میں جرات نہیں کہ وہ اپنے حلقہ کے عوام کا سامنا کرے، اسد عمر پیپلزپارٹی کی نہیں اپنی حکومت اور پارٹی کی فکر کریں۔

سینیٹر پلوشہ خان کاکہناتھاکہ گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے والوں میں اسد عمر سر فہرست ہیں، قومی بنک سے اربوں روپے کی چوری میں اسد عمر سہولت کار تھے، کورونا فنڈ میں چالیس ارب روپے کے گھپلے میں بھی اسد عمر شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More