ورلڈ ٹی 20میں پاکستان کا آج افغانستان سے معرکہ ہوگا

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلےگا۔ بھارت اور نیوزی لینڈ پر فتح کے بعد بابراعظم الیون کا مورال بلند ہے افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو ایک سو تیس رنز سے آؤٹ کلاس کیا تھا۔ افغان لیگ اسپنرراشد خان کو وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کے لیے ایک وکٹ درکارہے۔

ساتویں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان تیسرا میچ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں افغانستان سے کھیل رہا ہے۔ بھارت اورنیوزی لینڈ سے فتح پر بابراعظم الیون کا مورال بلند ہے اورتمام کھلاڑی فتح کا تسلسل برقراررکھنے کےلیے پراعتماد ہیں۔ عماد وسیم کے گھنٹے میں تکلیف ہے۔ وہ فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرسکے تو محمد نوازکو چانس دیا جائے گا۔

میچ سے متعلق کوچ ثقلین مشتاق کا کہناہے کہ ہم کسی بھی ٹیم کو کمزور سمجھنے کو تیارنہیں۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں میچ کے دن کوئی بھی ٹیم اپ سیٹ کرسکتی ہے۔ افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کےخلاف ایک سوتیس رنزکی شاندارفتح سے میگا ایونٹ کاآغازکیا۔ ایک سونوے رنزبنائے اوراسکاٹ ٹیم کو ساٹھ رنزپر ڈھیر کرکے بیٹنگ اور بولنگ پاورکا اظہار کیا۔ پاکستان اورافغانستان نے آٹھ سال قبل شارجہ میں ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلا گیا جو ایک بال قبل پاکستان نے چھ وکٹوں سے جیتا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More