پاکپتن میں لڑکی کے اغواء کے تنازعہ، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

پاکپتن: لڑکی کے اغواء کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں باپ ،بیٹے سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیں۔

پاک پتن شریف کے گاؤں 99 ڈی میں لڑکی کے اغواء کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ دونوں گروپ کی جانب سے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق افراد کی کی شناخت مرتضی،حامد اور منظور کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالا تیسرا شخص مغوی لڑکی کی باپ ہے۔تینوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More