پاکستان کا کرکٹ کے روایتی حریفوں کے درمیان فور نیشن سیریز کا پلان

کراچی: پاکستان نے کرکٹ کی چار روایتی حریف ٹیموں کے درمیان فور نیشن سیریز کا پلان پیش کردیا ہے ۔ پاکستان اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے سامنے چار ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز پیش کریں گے۔ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اورآسٹریلیا کی ٹیمیں شامل ہونگی۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق ان چاروں میں سے ہر سال میزبان روٹیشن پالیسی کے تحت بدلا جائے گا جبکہ حاصل شدہ آمدن اور منافع کا ایک حصہ باقی آئی سی سی ممبر ممالک میں بھی تقسیم کیا جائےگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More