پاکستان کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل

اسلام آباد: پاکستان کے بھارت کے خلاف آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہو گئے۔ 27 فروری 2019 کا دن بھارت کبھی نہیں بھولے گا کہ کیسے پاکستان نے ان کے جہاز گرا کر ان کے پائلٹ کو کڑک چائے پلا کر بھیجا۔

پاکستان کے شاہینوں نے تین سال قبل اس وقت بھارت کے نام نہاد سورماؤں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا کر ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی جب بھارتی پائلٹوں نے پاکستان میں دخل اندازی کی کوشش کی۔

بالاکوٹ میں رات کے اندھیرے میں بھارتی جارحیت کا شاہینوں نے دن کے اجالے میں دندان شکن جواب دیا۔پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارہ مارگرایا۔

بھارتی پائلٹوں کی اس کوشش میں ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا تھا جس نے تباہ ہونے والے جنگی جہاز سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی اور پاکستانی حدود میں گرا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More