پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل کوجناح اسپتال میں ہاؤس جاب مل گئی

کراچی:پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل کوجناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر ( جے پی ایم سی) میں ہاؤس جاب مل گئی ۔

پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر جے پی ایم سی میں ہاؤس جاب مل گئی۔ڈاکٹر سارہ نے جے پی ایم سی کے ایگزیکٹیوڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول سے ملاقات کی ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹونے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوڈاکٹر سارہ کو فوری ہاؤس جاب دلانے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر سارہ گل کو جناح اسپتال میں ہاؤ س جاب ملنے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں عزت و احترام دلوائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More