تازہ ترین
پاکستان کے پہلے الیکٹرک چارجنگ پوائنٹ کا افتتاح

پاکستان کے پہلے الیکٹرک چارجنگ پوائنٹ کا افتتاح

اسلام آباد:(29 جولائی 2020)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے ملک میں پہلے الیکٹرک چارجنگ پوائنٹ کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ایس او پیٹرول پمپ پر الیکٹرک کار چارجنگ یونٹ کا افتتاح ہوا، افتتاحی تقریب وفاقی وزیر عمر ایوب اور معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر عمر ایوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ماحولیاتی آلودگی پر قابو پا لیں گے،قابل تجدید توانائی کی پالیسی اور یورو فائیو پیٹرول کی درآمد اسی سلسلے کی کڑی ہے، پی ایس او کی پاکستان میں جدید طریقوں پر فیول فراہی کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہدف سستی بجلی کی فراہمی ہے،حکومت میں آئے تو بجلی کی پیداوار اٹھارہ ہزار میگاواٹ تھی، ہمارے دور میں تئیس ہزار میگاواٹ ریکارڈ بجلی کی ترسیل کی گئی،پاکستان توانائی کے شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، انشاءاللہ ہماری پالیسیاں توانائی کے شعبے میں وسعت و ترقی لائی گئی، اب ہوائی آلودگی میں اگلے دس سال تک 30 فیصد توانائی پالیسی کا اہم جزو ہے۔

اس موقع پر مشیر پٹرولیم ندیم بابر کا کہنا تھا کہ دوہزار پینتیس میں دنیا میں پیٹرول اور ڈیزل والی گاڑیوں کی پیداوار ختم ہو جائے گی۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top