پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.3 فیصد رہنے کا امکان

اسلام آباد: عالمی بینک نے جنوبی ایشیا کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے سال جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

ورلڈ بینک نے جنوبی ایشیا کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو 5.6 فیصد رہی ۔ ورلڈ بینک نے اگلے سال پاکستان میں جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان خطے میں نیپال اور سری لنکا سے بہتر تاہم باقی ممالک جی ڈی پی گروتھ میں آگے۔پاکستان میں توانائی شعبے میں سبسڈی سب سے بڑا چیلنج ہے۔توانائی شعبے میں سبسڈی سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس یوکرائن جنگ کے باعث جنوبی ایشیا میں معاشی شرح نمو سست روی کا شکار ہے۔اس سال جنوبی ایشیا میں گروتھ 6.6 فیصد جبکہ اگلے سال 6.3 فیصد تک رہے گی۔اس سال بھارت 8 فیصد، بنگلہ دیش 6.4 فیصد اور مالدیپ 7.6 فیصد گروتھ رہے گی۔نیپال میں شرح نمو 3.7 فیصد، بھوٹان 4.4 فیصد، سری لنکا میں 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More