یاسین ملک کی سزا کی مذمت، بھارتی ناظم امور کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: پاکستان نے یاسین ملک کو بدنیتی پر مبنی سزا سنائے جانے کو سختی سے مسترد کر دیا۔ بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے یاسین ملک کی سزا کے حوالے سے احتجاج کیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے پاکستان نے یاسین ملک کی سزا کے خلاف مذمت کی ہے۔پاکستان نے یاسین ملک کو بدنیتی پر مبنی سزا سنائے جانے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ 2017 میں بھارتی گھناؤنے اور کالے قوانین کے تحت یاسین ملک کے خلاف مقدمہ بنایا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More