سعودی عرب میں پاکستانی نوجوانوں نے سمندر میں نئے سال کا جشن منایا

ریاض: سعودی عرب میں پاکستانی نوجوانوں کا سمندر کی تہہ میں جاکر نئے سال کا جشن منایا اور کیک کاٹا۔

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستانی نوجوان یحییٰ اشفاق، عمر جان اور حاجی عثمان نے ایک سوبیس فٹ سمندر کی گہرائی میں اتر کر نئے سال کو خوش آمدید کہا۔نئے سال کی خوشی میں کیک کاٹا۔اس موقع پرسعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور وزیراعظم عمران خان کی تصاویر کے ذریعے پاک سعودی تعلقات کو بھی اجاگر کیا۔

یحییٰ اشفاق گزشتہ کئی سال سے نئے سال کی آمد کے علاوہ دیگر قومی اور مذہبی تہواروں کے حوالے سے سمندر کی تہہ میں جاکر انوکھا انداز اپناتے ہیں۔کافی سارے ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More