یوکرین: ہمسائےممالک میں مقیم پاکستانی اپنے ہم وطنوں کی مدد کیلئےآگئے

اسلام آباد: یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلبہ کی مدد کےلئے ہمسائے ممالک میں مقیم پاکستانی مدد کو آگئے۔

سفارتخانے کے اہلکاروں سمیت یوکرین میں قائم ریسپشن سینٹرمیں ہمسائیے ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے طلبہ کی معاونت اور رہنمائی کی۔

پولینڈ میں پاکستانی سفیر ملک فاروق بھی پاکستانی طلبہ کی رہنمائی کےلئے پولینڈ کے بارڈر پر پہنچ گئے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہے۔ اور اے ٹی ایم بھی کام نہیں کررہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More