پاکستانی ہاکی ٹیم 26 اپریل کو ہالینڈ سے مد مقابل ہوگی

ایمسٹرڈیم:پاکستان ہاکی ٹیم نے ایمسٹرڈیم میں دورہ یورپ کا پہلا ٹریننگ سیشن کیا۔تین گھنٹے کے سیشن میں کھلاڑیوں نے ہاکی کی مختلف ڈرلز اورفزیکل ٹریننگ میں حصہ لیا اور ہالینڈ سے میچ کی بھرپور تیاری کی۔

پاکستان ہاکی ٹیم دورہ یورپ کے پہلے مرحلے میں ہالینڈ پہنچ گئی۔ جہاں ایمسٹرڈیم میں قومی ہاکی ٹیم نے پہلا ٹریننگ سیشن کیا۔ تین گھنٹے کے دوران کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ہاکی کی مختلف ڈرلز کیں۔گول کیپرز نے بھی بھرپور مشقوں میں حصہ لیا۔

قومی ہاکی ٹیم ہالینڈ سے دوبین الاقوامی میچوں کی تیاری کے لیے کل بھی ٹریننگ کرے گی۔ میزبان ہالینڈ سے ایمسٹرڈیم میں میچز چھبیس اور ستائیس اپریل کوشیڈول ہیں۔ اٹھائیس اپریل کو قومی ٹیم بیلجیئم روانہ ہوگی۔انتیس اپریل کو بیلجیئم کے خلاف ایک میچ کھیلاجائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More