پاکستانی نژاد زاہد قریشی امریکا میں پہلے مسلمان وفاقی جج مقرر

پاکستانی نژاد امریکی جج زاہد قریشی نے ڈسٹرکٹ جج کا منصب سنبھال لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زاہد قریشی کی حلف برداری کی تقریب نیوجرسی میں ہوئی جس کے بعد انھوں نے امریکا کے ڈسٹرکٹ جج کا عہدہ سنبھال لیا۔

زاہد قریشی امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان ہیں جنہیں صدربائیڈن نے فیڈرل بینچ پر تعینات کیا ہے۔

واضح رہےکہ زاہد قریشی تین سال سے مجسٹریٹ جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ گورنر مرفی، سینیٹر کوری بوکر اور سینیٹر مینیڈیز کی جانب سے امریکی صدر کے اقدام کو سراہا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More