گجرات میں اسپین سے آئی دو بہنوں کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے چچا اور شوہروں سمیت نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
گزشتہ رات گجرات میں دو بہنوں کے قتل کا واقعہ کوٹلہ ارب علی خان میں پیش آیا۔
لڑکیوں کی والدہ عذرا بی بی کا کہناہے کہ وہ مقدمے میں مدعی نہیں بننا چاہتیں کیونکہ انہیں انصاف ملنے کی امید نہیں ہے، عذرا بی بی کے انکار کے بعد پولیس ہی اس مقدمے میں مدعی بن گئی ہے۔
پولیس نے چچا اور شوہروں سمیت نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کو رخصتی سے انکار کرنے پر قتل کیا گیا۔