ڈھاکا ٹیسٹ:پاکستان نے بنگلہ دیش کواننگ اور8رنز سےشکست دیدی

ڈھاکا ٹیسٹ:پاکستان نے بنگلہ دیش کواننگ اورآٹھ رنزسے شکست دیدی۔ دو ٹیسٹ کی سیریزمیں بابرالیون کا کلین سوئپ مکمل،سیریزکے پورے چوبیس پوائنٹس حاصل کرلیے۔

بنگال ٹائیگرز پہلی باری میں ستاسی رنزپر ڈھیر ہوگئے، شاکب تینتیس اورنجم الحسن تیس رنزنمایاں رہے۔ آف اسپنرساجد خان نے بیالیس رنزدیکر آٹھ وکٹیں لیں۔ دوسری اننگ میں بنگال ٹائیگرز دو سو پانچ رنز بناسکے،شاکب الحسن تریسٹھ ،مشفیق اڑتالیس اورلٹن داس پینتالیس رنز ہی بناسکے۔

ساجدخان چار،شاہین شاہ تین،حسن علی دواوربابراعظم نےایک وکٹ لی۔ بابراعظم نے ٹیسٹ کی پہلی وکٹ حاصل کرلی ساجدخان نے میچ میں بارہ کھلاڑی آؤٹ کیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More