پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا ویمن کو شکست دے دی

کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا ویمن کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ویمن کرکٹ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان نے جیت کے لیے درکار 107 رنز چار وکٹوں کے نقصان پر دس گیندیں قبل حاصل کرلیا۔

ندا ڈار 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں، بسمہ معروف نے 28 جبکہ ارم جاوید اور منیبہ علی نے 18، 18 رنز اسکور کیے۔

اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بناپائی۔

ہرشیتھا ماداوی اور نیلاکشی ڈی سلوا 25، 25 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

کیرتیئر کا پہلا میچ کھیلنے والی طوبہ حسن نے 8 رنز دے کر 3وکٹیں اڑائیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں، انعم امین نے 3 جبکہ ایمن انور نے 2 وکٹیں لیں۔

سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More