گرین شرٹس کی آسٹریلیا کو شکست، سیریز پاکستان کے نام

لاہور: تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 211 رنز کا ہدف 37 ویں اوور میں بابراعظم کی شاندار سنچری اور امام الحق کی نصف سنچری کی بدولت حاصل کر لیا۔

بابراعظم 105 اور امام الحق 89 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ قومی ٹیم کی واحد وکٹ فخر زمان کی گری جو 17 رنز پر ایلس نئ آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ آسٹریلیا ٹیم پاکستانی ٹیم کے آگے 41 اوورز میں 210 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے حارث اور وسیم نے تین تین جب کہ شاہین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضع رہے پاکستان نے 20 سال بعد آسٹریلیا کو ایک روزہ سیریز میں شکست دی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More