پاک ویسٹ انڈیزسیریز: پاکستان ٹیم کی تیاریاں جاری

لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز کی تیاری جاری ہے۔ ٹیم نے تربیتی کیمپ کےدوران کوچزکی زیرنگرانی کھیل کے تینوں شعبوں میں بھرپور پریکٹس کی۔ سیناریوبیس میچ بھی کھیلاگیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کوتربیتی کیمپ جاری ہے۔ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق، بولنگ کوچ شان ٹیٹ، بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید کی زیرنگرانی کھیل کے تینوں شعبوں میں بہتری کے لیے سخت محنت کررہے ہیں۔ فٹنس کی بہتری کے لیے بھی مشقیں کی گئیں۔

کپتان بابراعظم اور عبداللہ شفیق نے اسپنرز کے خلاف نیٹ سیشن کیا۔ شاداب خان اور دیگر بولرز لائن ولینتھ کی بہتری کے لیے کوشاں نظرآئے۔ ہیڈ کوچ نےپلیئرز کو نظم وضبط برقرار رکھتے ہوئے سیریز میں سوفیصد کارکردگی کی تلقین کی ۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ پرسیناریو بیس میچ بھی کھیلاگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More