پہلا ٹی 20، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی: پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیاہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کامیلہ سج گیا ہے ، پاکستان اورویسٹ انڈیز تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج مدمقابل ہیں ، بابراعظم الیون سیریزجیتنے کے لیے پراعتماد ہے ۔

پاکستان کی ٹیم بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے۔

پاکستان کی قیادت بابراعظم جبکہ ویسٹ انڈیزکی قیادت نکولس پوران کررہے ہیں۔ آج کے میچ میں سوفیصدتماشائیوں کواسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More