پاکستان یا سری لنکا، ایشیا کی بادشاہی کا تاج آج کس کے سر پر سجے گا، فیصلہ آج ہو گا

آج ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو شکست دینے کے لیئے پراعتماد ہیں۔ فائنل آج شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

آج ایشیا کپ کا فائنل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز آرام کیا تھا اور آج دونوں ٹیمیں ٹرافی جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ پاکستان کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا ہیں۔

قومی ٹیم میں سپر فور مرحلے میں سری لنکا سے شکست کے بعد دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔ حسن علی اور عثمان قادر سری لنکا کیخلاف کارکردگی نہیں دکھا سکے اس لئے ان دونوں کی جگہ شاداب خان اور نسیم شاہ کی واپسی ہوگی۔ جب کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے لیے فخر زمان اور مڈل آرڈر کا تسلسل کے ساتھ رنز نہ کرنا الگ سے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔

فائنل میچ میں سری لنکا کا انحصار وینندو ہسرنگا اور مہیش تھیکشنا کی سپن جوڑی پر ہوگا جنہوں نے گزشتہ میچ میں پاکستان کی اننگز کو 121 رنز تک محدود رکھا۔ پاکستانی تماشائیوں کی نظریں محمد رضوان اور محمد نواز پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں آوٹ آف فارم رہنے والے بابر اعظم کوفائنل میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More