پہلا ون ڈے، پاکستان نے نیدرلینڈ کو16رنزسے ہرادیا

پاکستان نے بیٹنگ اور باؤلنگ میں آل راؤنڈ کارکردگی دکھاکر نیدرلینڈ کو پہلے ون ڈے میں سولہ رنز سے شکست دے دی۔ فخرزمان نے سنچری بنائی، پہلا میچ کھیلنے والے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔۔ دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔

نیدرلینڈز کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے سولہ رنز سے کامیابی حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے سبقت حاصل کرلی۔ حارث رؤف اور نسیم شاہ کی باؤلنگ نے میزبان ٹیم کو ہدف تک نہ پہنچنے دیا۔ سنچری میکر فخر زمان مین آف دی میچ رہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کےنقصان پر تین سو چودہ رنز بنائے۔ فخرزمان ایک سو نو، کپتان بابر اعظم چوہتر اور شاداب خان اٹھائیس گیندوں پرتیز رفتار اڑتالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیدرلینڈ کی ٹیم آٹھ وکٹوں پر دوسو اٹھانوے رنز بناپائی۔ وکرم جیت سنگھ اور ٹام کوپر نے پینسٹھ، پینسٹھ رنز اسکور کیے۔ حارث رؤف اور ڈیبیوٹنٹ نسیم شاہ نے تین تین وکٹیں اڑائیں۔ سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More