ایشیا کپ میں آج پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی

یو اے ای میں ہونے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شارجہ میں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان اور ہانگ کانگ دونوں کے لیئے آج کا میچ ڈو اینڈ ڈائی کا معاملہ ہے جو ٹیم ہارے گی وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔ پاکستان اور ہانگ کانگ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں۔ جیتنےوالی ٹیم سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہار کی صورت میں اس ٹیم کا ایشیا کپ 2022 کا سفر ختم ہوجائے گا۔

بھارت، افغانستان اور سری لنکا سپر فور کے لیئے کوالیفائی کر گئے ہیں۔ چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج پاکستان اور ہانگ کانگ کے میچ سے ہو گا۔ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More