جونئیر ہاکی ورلڈکپ، جرمنی نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی

بھوبنیشور: جونئیر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے مایوس کن آغاز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہربھو بنیشور میں کھیلے جارہے جونئیر ہاکی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں جرمنی نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سےشکست دے دی ہے۔

میچ کے آغاز سے ہی جرمنی نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پاکستانی گول پوسٹ پر متعدد حملے گئے، پاکستانی ڈیفینڈرز جرمن کھلاڑیوں کو روکنے میں ناکام رہے۔ پہلےکوارٹر میں جرمنی نے دو گول اسکور کئے، پاکستان نے دوسرےاور چوتھےکوارٹر میں خسارہ کم کیا لیکن میچ نہ بچاسکے۔

پاکستان ایونٹ میں اپنادوسرا میچ ستائیس نومبر کو مصر کےخلاف کھیلےگا۔ جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More