ایشیا کپ، آج پاکستان اور افغانستان آمنے سامنے

آج پاکستان اور افغانستان ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان آج کا میچ جیت کر فائنل کے لیئے کوالیفائی کر لے گا۔

آج شارجہ میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان اور افغانستان کا مقابلہ ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی ایم آر آئی رپورٹ صحیح آئی تو وہ میچ میں شرکت کریں گے۔ پاکستان سپر فور مرحلے کا پہلا میچ بھارت کے خلاف جیت چکا ہے۔ آج کا میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان فائنل کے لیئے کوالیفائی کر جائے گا۔

افغانستان اپنے پہلے میچ میں سری لنکا سے ہار گیا تھا۔ سری لنکا افغانستان اور بھارت کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل کے لیئے کوالیفائی کر چکا ہے۔ اگر پاکستان آج کا میچ ہار بھی جائے تو بھی بھارت کے لیئے صورتحال واضح نہیں ہو گی۔

سری لنکا دو میچ کھیل کر چار پوائنٹس، پاکستان ایک میچ کھیل کر دو پوائنٹس، افغانستان ایک میچ کھیلا ہے جس میں اس کو شکست ہوئی جبکہ بھارت نے دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں اس کو شکست ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More