دوسرا ٹی 20، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 173 رنز کا ہدف

کراچی: دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 173 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے۔ افتخا راحمد 32 اور حیدر علی 31 رنز بنا سکے۔کپتان بابر اعظم ایک بار پھر بیٹنگ میں ناکام ہوگئےاور صرف 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔فخر زمان بھی 10 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔

اختتامی اوورز میں شاداب خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 12 گیندوں پر 28 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوڈین اسمتھ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More