کراچی ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا

کراچی: نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور اسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بغیر نتیجہ ختم ہوگیا۔

پانچ سو چھ رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم میچ کے آخری روز 7 وکٹ کے نقصان پر 443 رنز بناسکی۔ پاکستان اور اسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بھی راولپنڈی ٹیسٹ کی طرح بغیر نتیجہ ختم ہوگیا۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم 196 رنز کی دفاعی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ صرف 4 سکور کے فرق سے اپنی ڈبل سنچری نہ مکمل کرسکے۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری سکور کی۔

چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کپتان بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے 192 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر کیا۔ 249 مجموعے پرعبداللہ شفیق نروس نائنٹی کا شکار ہو کر کمنز کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔ ان کا کیچ سمتھ نے پکڑا۔ فواد عالم محض 9 رنز بنا سکے جبکہ فہیم اشرف صفر اور ساجد خان 9 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

گذشتہ روز آسٹریلیا نے 97 رنز پر دوسری اننگز بھی ڈکلئیر کر دی تھی۔ کینگروز بلے باز عثمان خواجہ اور مارنس لبوشین 44، 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دوسری اننگز میں پاکستانی بلے باز امام الحق صرف ایک جبکہ اظہر علی 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

واضح رہے پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو اڑتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More