پاکستان کی انڈر 19 ٹیم جونیئرورلڈکپ میں شرکت کیلئے ویسٹ انڈیز روانہ

لاہور:پاکستان کی انڈر 19 ٹیم جونیئرورلڈکپ میں شرکت کےلیے دبئی سے براستہ مانچسٹر ویسٹ انڈیز روانہ ہوگئی۔ انڈر19 ورلڈکپ 14جنوری سے 5 فروری تک کھیلا جائے گا ۔

جونیئرایشیاکپ میں شرکت کے بعدپاکستان انڈر19 ٹیم دبئی سے براستہ مانچسٹر برج ٹاؤن ویسٹ انڈیز روانہ ہوگئی۔ جہاں چودہ جنوری سے پانچ فروری تک انڈر نائنٹین ورلڈکپ کھیلاجائے گا۔سولہ ٹیموں کے یوتھ ایونٹ میں پاکستان، افغانستان، پاپوا نیوگنی اور زمبابوے کے ساتھ گروپ سی میں شامل ہے اور میگا ایونٹ میں پاکستان کا پہلا میچ پندرہ جنوری کوپاپوا نیوگنی کے ساتھ شیڈول ہے۔

جونیئر ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان ٹیم بنگلہ دیش اور کینیڈا سے دو وارم اپ میچز بھی کھیلےگی۔ دبئی سے پاکستان کے عبدالواحد بنگلزئی کرونا مثبت ٹیسٹ کی وجہ سے روانہ نہیں ہوئے وہ دس روز دبئی میں ہی آئسولیٹ رہیں گے۔ پاکستان ٹیم میں دوٹریول ریزرو غازی خان اورمحمدذیشان شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More