پاکستان ٹیم کے دورہ ہالینڈ کا مکمل شیڈول

پاکستان کرکٹ ٹیم بابراعظم کی قیادت میں ورلڈکپ سپرلیگ سیریز کے تین ون ڈے کھیلنے روٹرڈیم ہالینڈ پہنچ گئی۔ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان میچز سولہ، اٹھارہ اوراکیس اگست کو کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دوبجے شروع ہوں گے۔

بابراعظم کی زیر قیادت پاکستان کرکٹ ٹیم ہالینڈ پہنچ گئی۔ پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ سیریز کے تین ایک روزہ میچزسولہ، اٹھارہ اور اکیس اگست کو روٹم ڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان لیگ میں نوے پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور ہالینڈ تیرہویں اور آخری پوزیشن پر موجود ہے۔ پاکستان کے پاس کلین سوئپ کرکے دوسری پوزیشن حاصل کرنے کاموقع ہے۔

میچ سے قبل روٹرڈیم میں قومی ٹیم بھرپور پریکٹس کرے گی اور مقامی موسم اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کرے گی۔ پاکستان ٹیم میں حسن علی کی جگہ نسیم شاہ کوشامل کیا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی ابتدائی دو میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ ان کی جگہ شاہنواز دھانی یا وسیم جونیئرلیں گے اوراپنی جگہ پکی کرنے کی کوشش کریں گے۔ حارث رؤف سینیئر بولر کا کردار ادا کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More